دردانہ صدیقی کا بلقیس ایدھی اورسید معروف شاہ شیرازی کے انتقال پر اظہار تعزیت


کراچی(صباح نیوز)مرحوم عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ناز ایدھی کے انتقال پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی دردانہ صدیقی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی بلا تفریق رنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے، ان کے جانے سے یقینا بہت سے گھرانے بالخصوص خواتین اور بچے خود کو یتیم محسوس کررہے ہوں گے، ان کا خلا تادیر پر نہیں کیا جاسکے گا۔

دردانہ صدیقی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔ دریں اثنامرکزی قیمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دینی و علمی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ پروردگار مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، جبکہ سوگوار لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے۔انکے علم سے استفادہ کرنے والے تمام افراد کو انکے حق میں بہترین صدقہ جاریہ بنائے۔