کراچی(صباح نیوز)معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی کے انتقال پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر معتمدہ کراچی فرح عمران،نائب ناظمات کراچی ثناء علیم،شمینہ عتیق، شیباطاہر،سمیہ عاصم،سیکریٹری اطلاعات کراچی ثمرین احمدودیگر نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اورلواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
علاوہ ازیں ناظمہ کراچی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ بلقیس ایدھی اور ان کے خاندان کی سماجی خدمات پر خراج تحسین کرتے پیش ہیں اور دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ بلقیس ایدھی کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل عطافرمائے ۔