سری نگر ۔۔ جنوبی کشمیر میں ہفتے کو محاصرے اورتلاشی کارروائی کے دوران ایک بھارتی فوج ہلاک ہوگیا۔
ضلع اسلام آباد کے علاقے وتنار کوکرناگ میں ایک حملے کے دوران فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے ٹویٹر پر جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ حملے میں بھارتی فوج کی19کا ایک اہلکار گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔
اسے علاج کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔بھارتی فوج اور پولیس کی طرف سے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔