بطورڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کا دلیرانہ فیصلہ تاریخ کا حصہ ہے،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بطورڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا دلیرانہ فیصلہ تاریخ کا حصہ ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹرپرپیغام میں کہا کہ قاسم سوری نے استعفی دے دیا۔بحیثیت ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے جس طرح بیرونی سازش کا مقابلہ کیا اور ایک دلیرانہ فیصلہ دیا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ تاریخ قاسم سوری کو ایک دلیر اورملک کے وفادار کے طورپرہمیشہ احتراج دے گی۔ بحیثیت تحریک انصاف کے کارکن ہم سب کوآپ پرفخر ہے۔