وزیراعظم شہبارشریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم شہبازشریف سے جمعیت علمااسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر مولانا فضل الرحمن کا پرتپاک خیرمقدم کیا،

مولانا فضل الرحمن نے شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور قوم کو آپ کی قیادت میں اجتماعی دانش اور کاوش نے مشکل سے نکالا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم شہبازشریف کے عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے جذبے کو سراہا،

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آپ نے آتے ہی قوم کو دکھایا ہے کہ ان کا خادم کام کیسے کرتا ہے، ملک وقوم کی بھلائی کے لئے ہمارا بھرپور تعاون اور مدد آپ کے ساتھ ہے اور رہے گی ۔

دونوں ر ہنماؤں کی اہم سیاسی امور اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق معاملات پر مشاورت ہوئی ۔