سردار عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر میں سب سے کم وقت کیلئے وزیراعظم بنے


اسلام آباد(صباح نیوز) آزاد کشمیر کے مستعفی ہونے والے وزیراعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی تقریباً 8ماہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے، عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیراعظم تھے۔ آزاد کشمیر کی تاریخ میں ان کا دور اقتدار سب سے کم تھا۔

سردار عبدالقیوم نیازی نے5 اگست 2021ء کو وزیراعظم کا حلف اٹھایا تھا اس سے قبل 2006  سے 2011 تک کی اسمبلی میں چار وزیراعظم بنے۔سردار عتیق 24 جولائی 2006 سے 6جنوری 2009تک وزیراعظم رہے۔ سردار یعقوب خان7 جنوری 2009ء سے 22 اکتوبر 2009 تک جبکہ راجہ فاروق حیدر23اکتوبر 2009ء سے 29جولائی 2010ء تک وزیراعظم رہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسی دور میں سردار عتیق احمد خان 29جنوری 2010کو پھر وزیراعظم بنے اور26 جولائی 2011 تک رہے۔