کراچی(صباح نیوز) وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سابق حکومت کو کامیابی معجزہ اور ناکامی ان کے خلاف سازش لگتی ہے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد حقیقی سیاسی نہیں تھی اس لیے انھیں ہر کامیابی اپنے کپتان کا معجزہ اور ناکامی اس کے خلاف سازش لگتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست امید اور مایوسی کے درمیان ایک سفر کا نام ہے جس کا عادی بن کرآگے بڑھنا ہوتا ہے اپنے نوجوانوں کو ایسی تربیت دیں جہاں پائوں گرم اور دماغ ٹھنڈا رکھنا سکھایا جائے۔