بھارتی فوجی گاڑی کے حادثے میں ہلاک فوجی اہلکاروں کی تعداد3 ہو گئی


 سری نگر(کے پی آئی) جنوبی کشمیر میں بھارتی فوجی گاڑی کے حادثے میں مرنے والے بھارتی فوجی اہلکاروں کی تعداد3 ہو گئی ہے۔

ضلع شوپیان عید گاہ کے قریب کنی پورہ پل کے قریب گزشتہ روز فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا۔8زخمی فوجیوں کو ضلع ہسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا۔ دو فوجی  ہسپتال پہنچتے ہیں  مر گئے جبکہ بعد میں ایک اور فوجی ہلاک ہوگیا

 پانچ دیگر زخمی فوجیوں کو 92 بیس ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا، مرنے والے فوجی اہلکاروں میں جے سی اوسب سریوم حوالدار رام اوتار اور سپاہی پون گوتم  شامل ہیں۔