اپوزیشن مل کر بھی عمران خان کا میدان میں سامنا نہ کرسکی، زلفی بخاری


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن مل کر بھی اکیلے عمران خان کا میدان میں سامنا نہیں کرسکی۔

زلفی بخاری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کی جانب سے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ڈٹ کے کھڑا ہے کپتان !۔انہوں نے لکھا کہ ہر حربہ اور ہر سازش کر کے بھی پوری اپوزیشن مل کر اکیلے عمران خان کا میدان میں سامنا نہ کر پائی۔

انہوں نے مزید لکھا کہاللہ الحق ہے اور آج قوم حق کے ساتھ کھڑی ہے !۔