آئین اور قانون نہ رہا تو میں وزیراعلی بن کر کیا کروں گا، حمزہ شہباز


لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پرویز الہی صاحب ہوش کے ناخن لیں، آپ گنڈاسہ لیکر نکلے ہیں تو ہمارے پاس بھی گنڈاسہ ہے، آئین اور قانون نہ رہا تو میں وزیراعلی بن کر کیا کروں گا،عمران خان کو روکنا ہوگا وگرنہ آئین و قانون کا جنازہ نکل جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ  آج غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جارہے ہیں، کل ہم سب ممبران اسمبلی جائیں گے، پرویز الہی صاحب گنڈاسے کی سیاست کریں گے، پرویز الہی صاحب کے پاس نمبر پورے ہیں تو کل اسمبلی آئیں، آپ کے نمبر پورے ہوئے تو میں دستبردار ہو جاوں گا۔حمزہ شہباز  نے کہا کہ عمران نیازی خود کش بمبار بن کر آئین پاکستان پر گرنا چاہتا ہے، عمران نیازی نے خودکش بمبار بن کر سفارتی تعلقات کا ستیاناس کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے نیاز ہے، عثمان بزدار کا بھی احتساب ہونے والا ہے، آپ کی انا کو ابھی تسکین نہیں ملی کیا، آپ کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ اگر کل کسی جان کا نقصان ہو گیا تو ذمہ داری عمران نیازی کی ہو گی، میں کل اپنے تمام ارکان کیساتھ اسمبلی جاوں گا، اگر انہوں نے قانون کا جنازہ نکال دیا ہے تو کل عوام کے سامنے میدان لگے گا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آئین کی پامالی ہوتی تو بنانا ری پبلک وجود میں آتا ہے، ایک ماہ میں ڈالر 8 روپے تک بڑھ گیا، اسٹاک ایکسچینج زمین بوس ہوچکا، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے ہم کس سے بات کریں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ ملک اسٹیبلشمنٹ کا بھی اتنا ہے جتنا ہمارا ہے، یہ ملک عدلیہ کا بھی اتنا ہی ہے جتنا ہمارا ہے، ملک میں آئین و قانون کا راج ہوگا تو ہم سب یہاں عزت کے ساتھ رہ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کا دور ختم ہوجائے تو اگلے روز الیکشن ہوتے ہیں، ہمارے 200 ارکان اسمبلی میں موجود تھے، پرویز الہی کے پاس نمبر ہوتے تو کیوں پتلی گلی سے نکلتے، پرویز الہی صاحب پرانے کھلاڑی اور بادشاہ ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ آئین اور قانون سے کھلواڑ کرتے رہے، آپ کو وزیر اعلی کا امیدوار بنایا گیا توآپ پھول لے کر زرداری صاحب کے گھر پہنچ گئے، اور اگلے ہی روز دوسری جماعت کے ساتھ جا ملے، آئین وقانون کا جنازہ نکلے توملک ٹوٹ جاتے ہیں، آئین وقانون کے تحت صوبے کو آگے بڑھنے دیں۔انہوں نے کہا کہ کل جتھے نے ہوٹل میں گھس کرحملہ کرنے کی کوشش کی، سپریم کورٹ معاملے کا نوٹس لے، ہمارے پاس 200 سے زائد نمبرز تھے، پرویزالہی کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو اجلاس ملتوی نہ کرتے۔

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پرویزالہی آئین کی دھجیاں اڑانے کے پرانے کھلاڑی ہیں، پرویزالہی نے نوازشریف کواٹھایا اور پھرعدم اعتماد کردیا تھا، پرویزالہی نے زرداری کومٹھائی دی اوراگلے دن مکرگئے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کا راج ہوگا توسب عزت سے رہ سکیں گے، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کس سے بات کریں، ملک اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کا بھی اتنا ہی ہے جتنا ہمارا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی خودکش بمباربن کرسسٹم تباہ کرنا چاہتے ہیں، آئین پاکستان بڑی محنت سے بنا، ایک ماہ کے دوران ڈالرکی قدر میں8روپے اضافہ ہوا، اسٹاک ایکس چینج زمین بوس ہوگیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ء رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ یہ توہین عدالت ہے کہ پنجاب اجلاس 6 سے 16 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ توہین عدالت ہے کہ اجلاس 6 سے 16 تک ملتوی کر دیا گیا ہے، مارشل لا کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف بننے پر تو کوئی اعتراض نہیں تھا تو وزیراعظم اور وزیراعلی بننے پر کیوں اعتراض کیا جا رہا ہے،حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون ہو گا توسب عزت کے ساتھ رہ سکیں گے، صوبے کو قانون و آئین کے مطابق آگے بڑھنے دیں، سپریم کورٹ کو ہر چیز کا نوٹس لینا چاہیے، ہم آئین و قانون پر یقین رکھنے اور عمل کرنے والے لوگ ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں کل اجلاس بلانے کا کہا لیکن پھر خبر آئی کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک موخر کردیا گیا ہے، ہمارے 40 ممبران معطل کر کے اپنے نمبرز پورے کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں توڑپھوڑ کی جلد انکوائری ہو گی