اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت خارجہ اور نیویارک میں اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کا مستقل مشن اقوام متحدہ کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں جس کا مقصد کانگو میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے چھ پاکستانی امن اہلکاروں کی میتوں کی جلد واپسی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں جاں بحق افراد کے خاندانوں کیلئے دلی تعزیت کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ ایک سو ستاون بہادر پاکستانی اہلکار اقوام متحدہ کے مشن کے تحت قیام امن کیلئے خدمات کی فراہمی کے دوران اپنی جانو ں کی قربانی دے چکے ہیں۔