علیم خان گروپ کا پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے انکار


لاہور(صباح نیوز)علیم خان گروپ نے چوہدری  پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔

جہانگیر ترین گروپ کے ترجمان میاں خالد نے بیان میں کہا کہ عمران خان جن القابات سے پرویز الٰہی کو بلاتے تھے ہم انہیں دہرانے کی جسارت بھی نہیں کر سکتے، پہلے 4سال بے ایمان اور نکمے بزدار کو مسلط رکھا ، اب پرویز الٰہی کو نامزد کر دیا۔

ترجمان میاں خالد کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ہر مخلص کارکن کو پرویز الٰہی کی نامزدگی پر اعتراض ہے، کوئی سودے بازی نہیں کرینگے، اپوزیشن کا غیر مشرو ط ساتھ دیں گے، کمال ہے کہ اب نیا پاکستان پرویز الٰہی بنائیں گے۔