چیئر مین سینیٹ کاکانگو میں پاکستان ایویشن یونٹ کو پیش آنے والے حادثے پراظہار افسوس


اسلام آباد(صباح نیوز)کانگو میں یو این امن مشن میں شریک پاکستان ایویشن یونٹ کو پیش آنے والے حادثے پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے افسوس واقعے پر رنج و دکھ کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حادثے میں پاک فوج کے افسران و معاون سٹاف کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ پاک فوج کے شہید افسران و معاون سٹاف کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ شہدا کو بلند درجات اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ امن کیلئے پاکستانی قوم اور پاک افواج کی قربانیاں لازوال ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امن کیلئے پاکستان کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں ہے۔ پاکستان ہمیشہ امن کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مرزا محمدآفریدی، سینیٹ میں قائدایوان ڈاکٹر شہزادوسیم اور قائد حزب اختلاف نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار اور شہدا کے بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔