بھمبر(صباح نیوز)آزاد کشمیر میں بھمبر کے نواحی گاؤں موڑہا سدھا میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں جنونی شخص نے چھری سے حملہ کر کہ چھ ماہ کی معصوم بھتیجی کو قتل جبکہ والدہ اور بھابھی کو زخمی کردیا۔
قتل ھونے والی بچی کی نعش اور زخمیوں ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر منتقل کردیا، ملزم کو گرفتارکیا گیا ۔بھمبر کے نواحی گاوں موڑا سدھا جلیل احمد نوجوان نے۔
گھر میں والدہ کے ساتھ کسی مسئلے پر تلخ کلامی پر پہلے والدہ کو مارا پیٹا بھابی کے منع کرنے پر بھابی پر بھی حملہ آور ہوا بعد ازاں چھری لے کر چھ ماہ کی بچی زمن فاطمہ دختر محمد قاسم کو پے در پے وار کر کے قتل کر دیا۔۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
نعشں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔بھمبر پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔