حلقہ کھڑی میں ایک اور حادثہ،  ایک موٹرسائیکل سوار نہر اپرجہلم میں ڈوب


میرپورآزادکشمیر(صباح نیوز) حلقہ کھڑی میں ایک اور حادثہ، نہر اپر جہلم جاتلاں روڈ پر موڑا کھو کے مقام پر ایک موٹرسائیکل سوار نہر اپرجہلم میں ڈوب گیاجس کی تلاش جاری ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر ریاض موقع پر پہنچ گے اورریسکیو 1122 اور پائندہ واٹر ریسکیو کی ٹیمیوں کے ہمراہ امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔

تفصیلات  کے مطابق نہراپرجہلم کی سڑک پر موڑا کھو کے مقام پرکھڑی شریف کا55سالہ رہائشی میاں محمد داد ولد عبدالخالد کا موٹر سائیکل سڑک سے بے قابو ہو کر نہر میں گرگیاجس کی تلاش جاری ہے اخری اطلاعات کے مطابق ابھی واقعہ میں ڈوب جانے والے کی تلاش جاری ہے۔