اوکاڑہ (صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ اس وقت ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویش ناک اور خطر ناک ہے محاذ آرائی جس لحاظ سے بڑھادی گئی ہے جس طرح پارلیمنٹ سے اٹھا کر معاملات ڈی چوک لایا جارہا ہے جس طرح کوشش ہورہی ہے معاشرے کے طبقات کو ایک طبقے سے دوسرے طبقے سے ٹکرایا جائے اور ہجوم ہجوم سے ٹکراجائے یہ کسی بھی ملک اور قوم کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے خطر ناک ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑا ڈاکٹر بابر رشید سے دوران گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ معاملہ اتنا سادہ ہے کہ پارلیمنٹ میں حل ہو نا ہے قراردادکے لحاظ سے بھی اور روایات کے لحاظ سے بھی۔س کے پاس عدد پورے ہیں وہ اپنے کروائے گا اس کے مطابق تحریک عدم اعتماد کامیاب یا مسترد ہوجائے گی اس کے بھی سارے راستے آئین نے بتائے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس سارے معاملات کو انتہائی تشویش ناک نظر سے دیکھ رہی ہے۔اس سارے معاملے پر حکومت کی طرف سے پہل کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ جو ووٹ ڈالنے آئے گا اسے دس لاکھ کے مجمع سے گزرنا ہوگا۔یہ کونسا جملہ یے اور کیوں بولا جارہاہے۔جماعت اسلامی سمجھتی ہے اس سارے معاملے کے اندر غیرآئینی اقدامات کو تقویت ملتی ہے۔اور یہ ملک عوام کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی سمجھتی ہے حالات میں جو بھی تبدیلی آنی یے تو وہ نئے انتخابات سے آنی یے۔اس کے لیے ضروری یے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریں۔اور اس قبل انتخابی اصلاحات کا ہونا ضروری ہے