سری نگر:بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت سرینگر میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ۔
بھارتی فوج نے ان نوجوانوں کو سرینگر کے علاقہ نوگام میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ علاقے کے تمام داخلی اور خارجہ مقامات کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ ریلوے حکام نے بانہال سے بارہمولہ تک ریل سروس کو معطل کردیا ہے ۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں دعوی کیا ہے کہ نوگام سے بھاری مقدار میں اسلح و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے کہاہے کہ مارے جانے والے لشکر طیبہ کے عسکریت پسند تھے۔
بھارتی فوج کی اس تازہ کارروائی سے گزشتہ جمعرات سے اب تک شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر12 ہوگئی ہے۔
دریں اثنا ئوسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے بیرواہ، وارگام علاقے میں آج ایک 45 سالہ شخص نذیر احمد ملک ولد عبدالغفاراخروٹ کے درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔
ادھر منگل کوجنوبی ضلع پلوامہ کے چرسو گائوں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے نوجوان اویس راجہ ولد محمد رمضان ڈار ساکن سبحان پورہ بجبہاڑہ کی لاز لوا حقین کو نہیں دی گئی ۔