اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرفیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو چھوڑنے والے کا حلقے سے جیتنا ناممکن ہو جائے گا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ جو عمران خان کو چھوڑے گا اس کا اپنے حلقے سے جیتنا ناممکن ہو جائے گا جیسے جاوید ہاشمی ،سیاست میں پھر کم بیک کرنا مشکل ہو جائے گا ،عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2023 ء کے جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ ٹاپ ڈیمانڈ ہو گاانشا اللہ ،ایک ایک سیٹ پر دس دس ٹکٹ کے طلب گار ہوں گے۔