طرز عمل اور بیانات کے باعث اسد قیصر جانبدار ہوگئے ،شہباز شریف


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا سپیکر ایوان کا نگہبان و محافظ ہوتا ہے۔ یہ منصب ان سے غیر جانبدار اور پارٹی وابستگی سے بالاتر رہنے کا متقاضی ہوتا ہے۔

ان خیالات کااظہار شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے طرز عمل اور بیانات کے باعث اسد قیصر جانبدار ہوگئے ہیں، ان کا پی ٹی آئی کی حمایت کی طرف جھکاؤ واضح ہے۔ ان کے کردار اور ساکھ پر بڑا سوال ہے۔