شہبازگل کا سکھ برادری کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانے کا فیصلہ


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے سکھ برادری کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

شہباز گل کو کینیڈا کے دورے کے دوران سکھ برادری نے گولڈن ٹیمپل ماڈل کا تحفہ دیا تھا، گولڈن ٹیمپل کے ماڈل کا کچھ حصہ سونے سے تیار کیا گیا ۔

ڈاکٹر شہباز گل نے گولڈن ٹیمپل ماڈل کو توشہ خانہ میں جمع کرانے کے لئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا۔