وزیراعظم اتحادی ارکان پارلیمنٹ ،سینیٹرزکے اعزاز میں کل ظہرانہ دینگے


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان حکمران اتحاد کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کے اعزاز میں کل (بدھ کو) ظہرانہ دیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس میں سہ پہر 2 بجے ظہرانہ کا اہتمام کیا جائے گا،وزیراعظم مختلف قومی امور پر ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو اعتماد میں لیں گے۔

ارکان پارلیمنٹ کو قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان  اس موقع پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔