اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق پی ڈی ایم کا اہم ترین سربراہی اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔
اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان شریک ہوںگے۔مولانا فضل الرحمان حکومتی اتحادیوں اوراپوزیشن سے ہونے والی ملاقاتوں سے شرکا کو اعتماد میں لیں گے۔اجلاس میں پی ڈی ایم حکومت مخالف حتمی حکمت عملی طے کرے گی۔