جنوبی کشمیر میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک اور سرپنچ  قتل


 سری نگر:جنوبی کشمیر میں نا معلوم افراد نے ایک سرپنچ کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے ۔

بی  جے پی سے تعلق رکھنے والے سر پنچ شبیر احمد میر کوکولگام   شہر سے9کلو میٹر دور اوڈورہ نیلو نامی گائوں نامعلوم افراد نے گولی مار قتل کیا۔ گولی لگنے سے   شبیر احمد میر شدید زخمی ہوگیا  ۔ ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کولگام میں ہی 2مارچ کو کولہ پورہ نامی گائوں میں ڈپٹی سرپنچ محمد یعقوب ڈار ولد غلام محمد ساکن سرندوکولگام کو شام دیر گئے نزدیک سے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔جبکہ صرف دو روز قبل9مارچ کوسرینگر کے مضافاتی علاقے کھنموہ میں پی ڈی پی سے وابستہ سرپنچ  سمیر احمد بٹ ولد عبدالرشید کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا