اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال ہسپتال میں گردوں کے عالمی دن پرآگاہی سیمینار، واک کا اہتمام


اسلا م آباد(صباح نیوز) گردوں کے عالمی دن پر آگاہی مہم پرڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال نے اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے تعاون سے ایک کامیاب سیمینار اور واک کا انعقاد کیا جس کا مقصد گردوں کی بیماریوں سے بچا کے لئے احتیاطی تدابیرکے متعلق آگاہی پھیلانا تھا۔سیمیناراور واک کا انعقاد ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئی کیونکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے اس میں جوش و خروش سے شرکت کی۔

معروف پروفیسرز، سرجنز، ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹوڈنٹس نے بھی بھرپورشمولیت کی۔ شرکا نے کہا کہ انہوں نے گردوں کے امراض کی علامات، جدید احتیاطی تدابیراور ہسپتال میں فراہم کیے جانے والے علاج کے بارے میں طبی ماہرین کی گفتگو سے بہت اہم معلومات حاصل کیں۔اے این ٹی ایچ اور آئی ایم ڈی سی کی انتظامیہ بشمول چیئرمین ڈاکٹر غلام اکبر نیازی، پرنسپل آئی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر سید عرفان احمد، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اے این ٹی ایچ کرنل(ر) ڈاکٹر غلام مجتبی عباسی، ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر عریج نیازی، اور ڈین آئی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر سید شعیب حسین شاہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر سید عرفان احمد نے اس موقع پر بتایا کہ تقریبا ایک کروڑ ستر لاکھ پاکستانی گردوں کے مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان سیمینارزکا مقصد علاج کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی کو عوام میں پھیلانا ہے تاکہ بیماریوں کی شرح کو کم کیا جا سکے۔ڈاکٹراریج نیازی نے میڈیا کو بتایا کہ ہسپتال اپنے مریضوں کو گردوں کی معیاری دیکھ بھال فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال نے پچھلے پانچ سالوں میں مریضوں کو دس لاکھ سے زیادہ طبی سہولیات فراہم کی ہیں۔ اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے اعلی تربیت یافتہ سرجنز نے گردوں کے متعدد آپریشنز کامیابی سے سرانجام دیئے ہیں اورمریضوں کو ڈائیلاسز کی بیش بہا خدمات بھی فراہم کی گئی ہیں۔کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عمران علی غوری نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان میں گردوں کی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر، ہسپتال مستقبل میں بھی بیماریوں کی روک تھام کے لئے علاج معا لجہ کے ساتھ ساتھ آگاہی پھیلانے کے لئے مثر اقدامات جاری رکھے گا تاکہ پاکستان سے جان لیوا بیماریوں کا خاتمہ ہو سکے