سری نگر میں4 کشمیری نوجوانوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج


 سری نگر:غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق بھارتی کالے قانون یو اے پی اے کے تحت چار کشمیری نوجوانوں کے خلاف  سری نگر میں بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا۔

رفاقت علی، مظفر حسین، محمد عباس اور مدثر کے خلاف گزشتہ برس اگست میں سرینگر کے علاقے گنڈ حسی بٹ میں محرم الحرام کے جلوس کے دوران بھارت مخالف نعرے لگانے پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا

گرفتار نوجوانوں میں سے ایک کے رشتہ دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ان چاروں کو اگست2021میں محرم کے جلوس کے دوران گرفتار کیا گیا تھا تاہم گرفتاری کے روز ہی شام کے انہیں وقت رہا کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کی 7تاریخ کو انہیں سرینگر کے کوٹھی باغ تھانے میں طلب کیا گیا جہاں حراست میں لینے کے بعد ان پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔