کشمیری خواتین ہر محاذ اور ہر قیمت پر تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کرتی رہیں گی،زاہد صفی


اسلا م آباد(صبا ح نیو ز) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء زاہد صفی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کشمیری خواتین کے عزم و ہمت سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری خواتین نے عزم و ہمت کی کوہ گراں بن کر رواں تحریک جہاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جہاں انہوں نے اپنے عزم اور حوصلوں سے مجاہدین کے جزبوں کو جلا بخشی وہیں انہوں نے مزاحمتی سیاست میں صف اول میں کردار ادا کرکے یہ ثابت کیا کہ وہ ہر محاذ پر اور ہر قیمت پر اس تحریک آزادی کی آبیاری کرتی رہیں گی۔

زاہد صفی نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر کی دھرتی نے ایسی بے شمار ماوں کو دیکھا جنہوں نے اپنے بچوں کو محاذ جنگ کی طرف دولہا کی طر ح سجا کے بھیجا۔ سر جھکانے کے بجائے سر کٹا نے کی ہدایت کی۔ شہید ہونے سے پہلے دشمن کو لہو لہان کرنے کی تاکید کی۔زاہد صفی نے کہا کشمیری خواتین کا یہ کردار ہمیشہ زندہ و تابندہ رہ کر ہر مجاہد کے جیبوں کو مہمیز دیتا رہے گا ۔