شمالی اور جنوبی کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید5 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا


 سری نگر۔۔۔ شمالی اور جنوبی کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید5 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گزشتہ کے روز  بھارتی فورسز نے سوپور سے  فردوس احمدوانی نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ادھر ضلع پلوامہ میں چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے عاقب منظور بٹ ، مدثر احمد بٹ ، غلام محمد آہنگر اور وارث بشیر نجار نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اونتی پورہ سے گرفتار کیا۔ پولیس نے دعوی کیاہے کہ گرفتار کئے گئے نوجوان مجاہد تنظیموں کے کارکن ہیں۔