لاہور، ڈینگی سے ایک اور مریض دم توڑ گیا


لاہور(صباح نیوز) لاہور میں ڈینگی کا مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔

لاہور میں ڈینگی کے مریضوں سے ہسپتال بھر گئے جبکہ نئے مریضوں کیلئے جگہ کم پڑ گئی ۔لاہور میں بخار کی دوا کی بھی قلت پیدا ہوگئی ، شہر کے میڈیکل سٹورز پر ادویات موجود نہ ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ ا۔

گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی سے لاہور میں ایک مریض چل بسا جبکہ پنجاب بھر سے مزید 244نئے کیسز رپورٹ ہوئے  جن میں سے 186 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔