کراچی (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کراچی کے معروف تاجر رہنماء اور کاٹی کے سابق صدر زاہد سعید اسماعیل کے والد سعید اسماعیل کی وفات پر ان کے گھر پہنچ کر تعزیت، مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔
اس موقع پر صوبائی امیر محمد حسین محنتی، نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز، مرحوم کے صاحبزادگان زاہد سعید،خالد سعید اور انورسعید بھی موجود تھے۔