مقبوضہ کشمیر میں مزید 31افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں


 سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں مزید 31افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز جموں و کشمیر کے 14اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 31افراد کی کرونا رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 43ہزار 63ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5مسافروں سمیت مزید 31افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔

جموں و کشمیر میں  کرونامتاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 53ہزار 245تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 31افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے میں 15جبکہ کشمیر میں 16افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 16افراد میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ دیگر 14مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں