مقبوضہ کشمیر میں پانچ نوجوان گرفتار


 سری نگر۔۔۔شمالی کشمیرمیں دریائے جہلم کے کنارے ایک نامعلوم لاش ملی ہے جبکہ بھارتی فورسز نیگ نے گاندر بل اور پلوامہ کے اضلاع سے 5کشمیر ی نوجوان گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق  بارہمولہ ضلع میں پیر کو دریائے جہلم کے کنارے ایک نامعلوم لاش ملی ہے۔ پولیس نے محمد الطاف وانی نامی نوجوان کو ضلع گاندر بل کے علاقے ناگ بل میں ایک ناکے پر گرفتار  کر لیا۔پولیس نے نوجوان پر ایک مجاہد تنظیم کے ساتھ وابستہ ہونے کا الزا م عائد کیا ہے۔ گرفتار نوجوان ضلع شوپیاں کے علاقے کیگام کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

پولیس نے عمر فارو ق ڈار، منظور ملک ، ارشاد احمد لون اور افنان جاوید خان نامی نوجوانوں کو پلوامہ سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار نوجوانوں پر ایک مجاہد تنظیم کے ساتھ کام کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔