کشمیری  قیدیوں کی حالت زار کا نوٹس لیا جائے،حریت کانفرنس


 سری نگر:کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی جہنم نما جیلوں میں غیر قانونی طور پر  قید  حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جیلوں میں علاج ومعالجے سمیت بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے زیادہ تر قید  حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو مختلف قسم کی بیماریاں لاحق ہو گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وباکے دوران بھارتی حکام کے غیر انسانی رویے نے کشمیری نظربندوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ، بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری  قیدیوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور ان کی رہائی میں اپناکردار ادا کریں۔