کراچی (صباح نیوز)جماعت اسلامی کراچی کے تحت شہر میں بڑھتی ہوئی مسلح ڈکیتیوں ،اسٹریٹ کرائم ، لوٹ مار کی وارداتوں میں معصوم لوگوں کے قتل ، پولیس کی نااہلی ،مجرموں کی سرپرستی کے خلاف اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کل شہر کے 40سے زائد تھانوں کے باہر مظاہرے کیے جائیں گے۔مظاہروں سے امراء اضلاع اور دیگر ذمہ داران خطاب کریں گے
تفصیلات کے مطابق تھانہ محمود آباد ، اختر کالونی، منظور کالونی،تھانہ پریڈی صدر،برنس روڈ، کیماڑی،گارڈن،تھانہ گذری،4۔ SSP سٹی آفس نزد بغدادی تھانہ،ڈیفنس، کلفٹن، کینٹ،آگرہ تاج، بہار کالونی، چاکیواڑہ، کلاکوٹ، اولڈ سٹی ایریا،لیاقت آباد پولیس اسٹیشن،فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل پولیس اسٹیشن،گبول ٹاؤن پولیس اسٹیشن،نئی کراچی پولیس اسٹیشن، تھانہ قائد آباد، تھانہ سکھن، تیموریہ تھانہ ،حیدری مارکیٹ تھانہ ، ناظم آباد تھانہ ،نارتھ ناظم آباد تھانہ،ضلع شرقی میںتھانہ گلشن اقبال ،تھانہ عزیز بھٹی ،تھانہ سچل ،تھانہ سہراب گوٹھ ،مبینہ ٹاؤن تھانہ،تھانہ گلستان جوہر ، تھانہ ماڈل کالونی ، تھانہ شاہ فیصل کالونی ، تھانہ سعودآباد ، تھانہ الفلاح ، تھانہ کھوکھرا پار ، تھانہ اورنگی پونے 15،تھانہ اقبال مارکیٹ سیکٹرساڑھے گیارہ،تھانہ پاکستان بازارگلشن بہار،تھانہ منگھوپیر، تھانہ مومن آباد، تھانہ پیر آباد ، تھانہ بدر چوک ، تھانہ فیروز آباد ، تھانہ بریگیڈ ،تھانہ نیو ٹاؤن ، تھانہ سولجر بازار ، تھانہ اتحاد ٹاؤن ، تھانہ بلدیہ ،تھانہ مدینہ کالونی ، تھانہ مومن آباد ، ایس ایس پی آفس اے سائٹ،تھانہ نیو کراچی،تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرو،تھانہ گلشن معمار سمیت دیگر تھانوں پر مظاہرے کیے جائیں گے اور صورتحال بہتر نہ ہوئی تو اگلے مرحلے میں کراچی کے تمام پولیس اسٹیشنز ،ایس ایس پی اور ڈی آئی آفیسز اور آئی جی آفس کے باہر بھی احتجاج کیا جائے گا ۔