راولپنڈی (صباح نیوز)الخدمت فاونڈیشن پنجاب شمالی کے زیراہتمام9نومبراقبال ڈے کے موقع پر اورفن باہمت بچوں کے درمیان اسپورٹس،کلام اقبال،تقریری مقابلہ جات بعنوان شاہین اسپورٹس لیگ کل ایوب پارک کرکٹ گراونڈمیں منعقد ہورہی ہے جس میں 10اضلاع کی 24ٹیمیں حصہ لیں گی
ایونٹ میں مرکز ی صدرالخدمت فاونڈیشن محمد عبدالشکورمہمان خصوصی ہوں گے،امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطار ق سلیم،ڈپٹی کمشنرمحمدعلی، صدر راولپنڈی چیمبرآف کامرس ندیم اے روف،نائب صدرپاکستان بزنس فورم چوہدری محمدطاہر،وائس چئیرمین اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت محمدانعام سمیت مختلف طبقات کی نمایاں شخصیات شریک ہوں گی۔
الخدمت کمپلیکس میں صوبائی صدررضوان احمدکی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان نے شرکت کی اس موقع پر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔