اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ رواںسال پاکستان میں پولیو کا صرف ایک کیس سامنے آیا ہے۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ اچھی خبر ہے ماحولیاتی جانچ میں بھی پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، تمام پولیو ورکرز کو اس کام پر سلام پیش کرتا ہوں۔
ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ جن صوبوں کے پاس ٹیچنگ ہسپتال نہیں انہیں ہسپتال بنانے کی شرط لگائی ہے، اس کے علاوہ نئے میڈیکل کالج کھلنے پرچھ سال کا فعال ہسپتال کھولنے کی شرط بھی لگائی گئی۔
انہوں نے ادویات کی فراہمی کے حوالے سے کہا کہ بطور ریگولیٹر ایک ذمہ داری بنتی ہے، حکومت ادویات کی قیمتوں کے ساتھ اس کی فراہمی کا معاملہ بھی دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کرنی ہے کہ ادویات کی قیمت ایسی ہو اس میں ناجائز منافع نہ ہو۔