بلوچستان میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری


کوئٹہ(صباح نیوز) بلوچستان میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔ انسداد پولیو مہم کے دوران 25لاکھ86 ہزار کے قریب بچوں کو قطرے پلانے کا ہد ف مقرر کیا گیا،پولیو مہم میں 10ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ صوبے بھر میں ہر مہم میں پو لیو سے بچاؤکے قطرے پلا نے کی شرح 97 فیصد سے زیادہ ہوتی ہے۔پولیوسے پانچ سال تک کے عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں، اس بیماری سے بچے عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں، حتی کہ بچوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔

اس موذی مرض سے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلوا کر چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے، پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلوا کر اس موذی وائرس کو پھیلنے سے بچایا جاسکتا ہے۔بار بار پولیو قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں، انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔