کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ نے پیکا آرڈیننس کے خلاف دائر آئینی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا، عدالت عالیہ نے دو ہفتوں کے اندر جواب داخل کرنے کے حکم جاری کر دیا ۔
بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے ہائیکورٹ میں پیکا آرڈیننس کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس روزی خان بڑیچ نے کی ، عدالت نے پیکا آرڈینس کوکالعدم قراردینے کے حوالے سے آئینی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا۔
معزز عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرنے احکامات صادر کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو دو ہفتوں کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ، بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر عرفان سعید و دیگر صحافی عدالت میں پیش ہوئے، صدر بی یو جے عرفان سعید نے کہا کہ اس کالے قانون کو منطقی انجام تک پہنچا کے دم لیں گے۔