حکومتی نااہلی سے مسلسل گیس بحران پیدا ہو رہا ہے،شیری رحمان


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر ،سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ  حکومت کی نااہلی سے 3 سال مسلسل گیس بحران پیدا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا  کہ  سردیوں کے لئے 2 ایل این جی کارگوز سپلائی منسوخ ہوئی، ایک کارگو پہلے ہی کم خریدا گیا تھا، اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لئے تباہی سرکار مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے جا رہی ہے، ہم ایل این جی اسکینڈل کی انکوئری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

شیری رحمان نے کا کہنا تھا کہ یہ بحران پیدا کر کے مافیا کے لئے مواقع پیدا کرتے ہیں، نیب اس اسکینڈل کی انکوئری کیوں نہیں کر رہی، ایل این جی کارگوز 20 اور 27 نومبر کو ڈیلیور ہونے تھے، سپلائی نا ہونے کی وجہ سے ایک کارگو 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے 3 سال مسلسل گیس بحران پیدا ہو رہا ہے، تبدیلی کے کھوکھلے نعروں سے اب عوام تنگ آ چکی ہے۔