پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

خانیوال(صباح نیوز)    ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کی زیر سرپرستی ضلع خانیوال میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیاـمحکمہ صحت کی 1698 ٹیمیں پہلے دن گھر گھر جاکر،فکسڈ پوائنٹس،بس،ویگن اڈوں،ضلع کے داخلی راستوں،پر پیدائش سے لے کر 5 سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسئین کے قطرے پلانے میں مصروف رہیں

ضلع خانیوال میں 5 روز کے دوران 5 لاکھ 81 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگےـڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسئین ویکسئین کے قطرے لازمی پلائیں انکاری والدین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گاـ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ صحت کے افسران 100 فیصد ہدف کا حصول لازمی یقینی بنائیں

بلوچستان میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ۔ انسدادپولیو مہم کے دوران 25لاکھ86 ہزار کے قریب بچوں کو قطرے پلانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے، انسدادپولیو مہم میں 10ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

حکام نے کہا کہ صوبے بھر میں ہر مہم میں پولیوسے بچاؤکے قطرے پلانے کی شرح 97 فیصد سے زیادہ ہوتی ہے۔پولیو سے پانچ سال تک کے عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں، اس بیماری سے بچے عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں، حتی کہ بچوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔

اس موذی مرض سے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلوا کر چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے، پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلوا کراس موذی وائرس کو پھیلنے سے بچایا جاسکتا ہے۔باربار پولیوسے بچاؤکے قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں، انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔