اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں،سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔
ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے آج ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ قانون کو بہترکرلیں لیکن یہ کہنا کہ کوئی قانون نہ ہو یاایسا قانون ہو جو نافذ ہی نہ ہو سکے بالکل بے تکی بات ہے ،یہ سیاسی نہیں سماجی معاملہ ہے اور سیاسی جماعتوں کو میڈیا اصلاحات کے لئے اکٹھا ہونا چاہئے۔