اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن کل 21 منایاجائے گا اس دن کے منانے کا مقصد مادری زبانوں کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔اس سلسلے میں احمد یار سمیت ملک بھر میں آگاہی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مادری زبانوں کی اہمیت کے متعلق شعوراجاگرکیا جائیگا
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں 1999سے مادری زبانوں کا عالمی دن منایاجاتا ہے پنجابی ،سندھی،سرائیکی،بنگالی،پشتو ،بلوچی اور براہوی پاکستان کی قدیم ترین زبانیں ہیں
پاکستان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان پنجابی ہے جسے48 فیصد افراد بولتے ہیں سندھی 12فیصد،سرائیکی10 فیصد،پشتو،اردو اور انگریزی8,8 فیصد ،بلوچی3 فیصد ،ہندکو2 فیصد جبکہ براہوی زبان ایک فیصد لوگ استعمال کرتے ہیں