اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن کے لانگ مارچ کے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے وقت اپوزیشن اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی 23 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے۔ پوری قوم کرکٹ کی اس بحالی کا جشن منا رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے لیکن اس موقع پر کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ ہماری چوں چوں کا مربع اپوزیشن ہے۔اپوزیشن عین اس وقت راولپنڈی میں اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے جب پہلا ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے۔