سپریم کورٹ ‘ڈاکٹر عبدالقدیر کی آزادانہ نقل و حرکت کی درخواست انکے انتقال کے بعد مقرر


اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے دائر درخواست انکے انتقال کے بعد مقرر کردی ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 24 فروری کو سماعت کرے گا۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو ایٹمی سائنسدان سے وکلا کی ملاقات کرانے کی ہدایت کی تھی۔خیال رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی درخواست 2019 سے سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے جبکہ محسن پاکستان دس اکتوبر 2021 کو انتقال کر گئے تھے۔