سی ڈی اے ریفرنڈم کے لیے تاریخ کا اعلان ،پولنگ 6فروری بروزجمعرات کو ہوگی

اسلام آباد (  صباح نیوز  ) سی ڈی اے ریفرنڈم کے حوالے سے قومی صنعتی تعلقات کمیشن(NIRC) کے مجاز آفیسرمحمد شفیق نے تاریخ کا اعلان کر دیا ، ریفرنڈم کے لیے پولنگ مورخہ 6فروری بروز جمعرات ہو گی جس میں تقریباً11,900سی ڈی اے ملازمین اجتماعی سودے کاری ایجنٹ کے تعین کے لیے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے ،ریفرنڈم کے حوالے سے گزشتہ روز مجاز آفیسر نے سی ڈی اے مزدور یونین کو چاند ستارہ،سی ڈی اے ورکرزفیڈریشن کو سبزپرچم ،سی ڈی اے لیبر یونین کو شاہین اور سی ڈی اے ایمپلائز یونین کو ببرشیرکے انتخابی نشان الاٹ کئے تھے،

اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکرزمان کیانی،سپریم ہیڈ مرزاسعید اختر،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سردارنسیم ممتاز،حاجی صابرحسین،محمد عاصم ملک،صوفی محمودعلی،اسدمحمود،محمد سرفرازملک،اظہرخان تنولی،چوہدری زاہد،ملک دلشاد،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،راجہ غلام مرتضی،خالد محمود،وارث دلیپ و دیگرنے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے سی ڈی اے میں سی بی اے کی مدت ختم ہونے کے بعد این آئی آرسی میں ریفرنڈم کو چیلنج کیا تھا جس پر آج فاضل عدالت کے مقررہ کردہ مجازافسرنے کاروائی مکمل کرکے ریفرنڈم کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے،

آج سی ڈی اے کا مزدور با شعور ہو چکا ہے اور آئندہ ریفرنڈم میں اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اہل قیادت کا انتخاب کرے گا اورہم انشاء اللہ مزدورکے ووٹ کی طاقت سے مزدوردشمن ٹولوں اور منفی سیاست کرنے والوں کو عبرت ناک شکست سے دوچارکریں گے،ہم نے پہلے بھی مزدوروں کی رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر تاریخ ساز خدمت کی اور آئندہ بھی اس جذبے کے تحت محنت کشوں کی خدمت کرتے رہیں گے ،مزدور یونین کے عہدیداران نے اپنے ورکروں سے کہا کہ وہ اپنی تنظیم کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کریںتاکہ انشاء اللہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ملازمین کے دیگرمسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروایاجاسکے۔