کورم مکمل نہ ہونے پرسینیٹ کا اجلاس جمعہ17جنوری کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی

اسلام آباد(صباح نیوز) سینیٹ کا اجلاس جمعہ17جنوری کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا کورم کی نشاندہی فلک ناز چترالی نے کی۔سینٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ انصاف دفن کرنے کی کوشش ہو رہی ہے قانون کی سمجھ اور انصاف بند ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی بات کرتے ہیں حکومت کہتی تھی کہ یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے اربوں روپے کی جیولری خرید لی اور پیسے کم دیئے حکومت نے اس کیس میں کس کو پیش کیا حکومت نے ٹائر کے ایک سیلز مین کو بطور گواہ پیش کیا ہائی کورٹ نے پہلی ہی سماعت میں اس کیس کو شٹ کر دیا دوسرا سائفر کیس بنایا گیا اور یہ بھی عدالت نے بند کر دیا پوری قوم کو پتا ہے کہ القادر کیس کے حقائق کیا ہیں انصاف کے ہتھیاروں کو جبرمیں تبدیل کرنے سے حکومتیں گر جاتی ہیں

آج انہوں نے عدالتوں کو میدان جنگ بنا دیا ہے عدالتوں کے زریعے بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھنا چاہتے ہیں القادر ٹرسٹ کیس سے بانی پی ٹی آئی یا پی ٹی آئی کو نقصان نہیں ہوا اس سے ان بچوں کا نقصان ہوا ہے جنہوں نے وہاں پڑھنا تھا 190ملین پاونڈ کیس میں کیا ہے حسن نواز کون ہیں انہوں نے نے فئیر میں 190ملین کی اراضی خریدی جب نواز شریف وزیراعظم تھے اس وقت یہ اراضی خریدی گئی ملک ریاض کے 190ملین پاونڈ جرم کے پیسے تھے یہ ثابت کرنے کے لئے کہ یہ جرم کے پیسے تھے کوئی عدالتی فیصلہ یا ثبوت نہیں دیا گیا برطانوی این سی اے نے خود یہ پیسے جاری کرنے کا فیصلہ خود دیا کابینہ نے کبھی یہ پیسے ڈی فریز کرنے کا فیصلہ نہیں کیا کابینہ نے یہ فیصلہ کیا کہ یہ ڈیل خفیہ رکھی جائے گی اگر کابینہ نے فیصلہ کیا تو پوری کابینہ کے خلاف کیس ہونا چاہیے کیا ڈونیشن دینا جرم ہے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی ٹرسٹی ہیں اس لئے کوئی فائدہ لیا ان کو قانون کا شاہد علم نہیں کہ ٹرسٹی کو کوئی فائدہ نہیں ملتا پہلی بار دیکھا ہے کہ جس پر الزام لگایا ئے اس سے فیصلہ دوڑ رہا ہے۔ڈپٹی چیئرمین نے سینیٹ اجلاس میں دس منٹ کا وقفہ کرتے ہوئے کہاکہ میرے پاس 12لوگوں کی لسٹ ہے کس کس کو موقع دوں ،وقفے کے بعد دوبارہ سیشن شروع ہوگا،وقفے کے بعد دوبارہ سیشن شروع ہوا تو سینیٹر فلک ناز نے کورم کی نشاندہی کردی ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کی سینیٹر عون عباس نے ایوان میں چار بار رولز کی خلاف ورزی کی ہے انکا ایوان میں چیئر کے ساتھ رویہ مناسب نہیں تھامیں سینیٹر عون عباس کو وارننگ دیتا ہوں۔ڈپٹی چیئرمین نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو چیمبر میں طلب کرلیا۔کورم مکمل نہ ہونے پر اجلاس جمعہ 17جنوری صبح ساڑھے دس بجے تک اجلاس ملتوی کردیا ۔