کراچی، بیرون ملک جانے والے مزید55 مسافر آف لوڈ

کراچی(صباح نیوز)کراچی سے بیرون ملک جاتے والے مزید 55 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ قطر، سعودیہ اور عمان کے 4 مسافروں کے نام سٹاپ لسٹ تھے۔وزٹ ویزا پر کینیڈا جاتے ہوئے ایک اور نیپال کے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جبکہ وزٹ ویزے پر ترکیہ جاتے ہوئے ایک لڑکی اور مرد کو بھی آف لوڈ کردیا گیا۔ورک ویزے پر آذربائیجان جاتے ہوئے دو مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے 10 مسافروں کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ رقم نہ ہونے پر روکا گیا۔مستقل رہائشی کارڈ پر سوئٹزرلینڈ جاتے ہوئے ایک مسافر کو آف لوڈ کیا گیا،

ورک ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے 4 افراد دستاویزات مکمل نہ ہونے پر آف لوڈ ہوئے۔عمرہ کیلئے جانیوالے 10 مسافروں کو ہوٹل بکنگ اور مناسب رقم نہ ہونے پر پروازوں سے اتارا گیا، وزٹ اور ورک ویزے پر عراق جاتے ہوئے 4 مسافروں کو پروازوں سے اتار دیا گیا۔ ورک ویزے پر عمان جانے والے2 مسافروں کو مناسب دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ورک ویزے پر الجیریا جاتے ہوئے ایک، ٹورزم ویزے پر یو اے ای جاتے ہوئے 2 مسافر آف لوڈ کر دیا گیا۔سٹوڈنٹ اور وزٹ ویزے پر ملائیشیا جاتے ہوئے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا،صومالیہ جانیوالے مسافر اور بحرین جاتے ہوئے ایک خاتون کو بھی سفر سے روک دیا گیا، سری لنکا، یوگینڈا، سنگاپور کے ای ویزے پر جاتے ہوئے 3 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔