کراچی/سکھر (صباح نیوز) جماعت اسلامی کی جانب سے بالائی سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی، اغوا، ڈاکہ زنی، ڈاکو راج اور قبائلی جھگڑوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کل( اتوار کو )سکھر کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔
صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ کی صدارت میں ہونے والی ای پی سی میں مختلف سیاسی، دینی، قوم پرست جماعتوں کے رہنما، وکلاء ، صحافی، اقلیتی برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔
اے پی سی میں سندھ میں امن کی بحالی، ڈاکو راج اور قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کے لیے غور و فکر کے بعد مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ توقع ہے کہ یہ ای پی سی باب الاسلام سندھ میں امن کے قیام کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔
صوبائی رہنماؤں علامہ حزب اللہ جکرو اور زبیر حفیظ شیخ نے ای پی سی کے مقام کا دورہ کر کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور اس کو حتمی شکل دی ہے۔