آغا خان فاؤنڈیشن کی پاکستان میں عوامی فلاح کیلئے گراں قدر خدمات ہیں. شہباز شریف

 کراچی (صباح نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے  کہا ہے کہ آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے پاکستان کے تناظر میں لکھی گئی رہنما اصولوں کی کتاب پاکستان کے شعبہ صحت کی اصلاحات میں ایک درخشاں باب کا اضافہ ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے پاکستان کے شعبہ صحت کیلئے رہنما اصولوں پر مبنی کتاب مینل آف کلینیکل پریکٹس گائیڈلائنز (AKU Manual of Clinical Practice Guidelines) کے اجرا کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی.تقریب میں وزیرِ اعظم نے صدر آغا خان فاؤنڈیشن سلطان علی الانہ کا اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کیلئے فاؤنڈیشن کی جانب سے کنسلٹینسی فراہم کرنے پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا.

صدر آغا خان یونیورسٹی ڈاکٹر سلمان شہاب الدین نے وزیرِ اعظم اور شرکا کا تقریب میں استقبال کیا اور آغا خان یونیورسٹی کی ملک میں طب کے شعبے میں خدمات پر روشنی ڈالی. اس موقع پر آغا خان میڈیکل کالج کے ڈین اور کلینیکل مینل کے ایڈیٹر ان چیف ڈاکٹر عادل حیدر نے شرکا کو بتایا کہ پورے خطے میں صحت کے شعبے کے حوالے رہنما اصولوں پر مبنی یہ پہلی کتاب ہے جس کا اجرا پاکستان میں کیا گیا ہے.  اس مینل پر عملدرآمد سے براہ راست2 کروڑ لوگ بین الاقوامی معیار کی نگہداشت سے مستفید ہو سکیں گے جبکہ طبی آپریشنز کے دوران بلواسطہ طور پر ڈیڑھ لاکھ لوگوں کی جانیں بہتر احتیاطی تدابیر اور پروسیجرز سے بچائی جا سکیں گے. اس سے پہلے پاکستان میں ایسا کوئی بھی رہنما اصولوں پر مبنی مینل موجود نہ تھا.

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ رہنما اصول پاکستان کے صحت کے شعبے میں موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے جبکہ اس میں 140 سے زائد پروسیجرز و اسپیشیئلٹیز پر تحقیق کرکے اصول وضح کئے گئے ہیں. مزید یہ کہ یہ مینل آن لائن کسی بھی معاوضے کے بغیر ملک کے تمام ڈاکٹرز کو میسر ہے. تقریب میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صدر آغا خان فانڈیشن سلطان علی الانہ اور صحت کے شعبے سے بین الاقوامی و مقامی ماہرین کے ساتھ ساتھ آغا خان یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین ذاکر محمود اور ڈاکٹر سلمان شہاب الدین، صدر آغا خان یونیورسٹی بھی شریک تھے.

بعد ازاں وزیرِ اعظم نے آغا خان یونیورسٹی اور ملک بھر سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین پر مشتمل صحت کے شعبے پر ایک رانڈ ٹیبل میں شرکت کی. رانڈ ٹیبل میں طبی ماہرین نے پاکستان کے صحت کے شعبے کے حوالے سے اصلاحات اور مسائل کو دور کرنے اور عام آدمی کی معیاری صحت کی سہولیات تک رسائی کے حوالے سے وزیرِاعظم کو تجاویز پیش کیں. شرکا نے پاکستان میں موذی امراض سے بچا کیلئے ویکسینیشن کے دائرہ کار کو وسیع کرنے، ٹیلی میڈیسن کے ملک بھر میں فروغ، شعبہ صحت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ، پاکستان میں میڈیکل اور نرسنگ کی عالمی معیار کی تعلیم  اور نرسزز کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ  دیگر تجاویز بھی پیش کیں. وزیرِ اعظم نے ان تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پرائمری، سیکنڈری اور ٹرشری ہیلتھ کیئر میں مزید بہتری لانے کیلئے کوشاں ہے.