برازیلیا(صباح نیوز) برازیل میں پل گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کی بحریہ نے بتایا کہ شمال مشرقی برازیل میں پل گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہو گئے ہیں
۔فیڈرل ہائی وے پولیس کے مطابق حادثے کے وقت پل پر تین ٹرک، متعددموٹر سائیکلیں اور 2کاریں موجود تھیں۔ان میں سے دو ٹرک سلفیورک ایسڈ لے کر جا رہے تھے، اور حکام نے علاقے کی 19 میونسپلٹیز میں پینے کے پانی پر پابندی لگا دی ہے۔
مقامی میڈیا نے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کے قومی محکمہ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ پل کی 2019 سے حالت خراب ہے اور اس کی مرمت کی ضرورت ہے۔