مولانا فضل الرحمان کی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک سے ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات کی جس کے دوران ملکی ترقی اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

مولانا نے اپنے حلقے میں جاری منصوبوں پر تجاویز دیں۔وفاقی وزیر نے ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا ضیا الرحمان بھی شریک تھے۔